صدر آصف زرداری کی چینی صدر سے ملاقات، پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ: صدر مملکت آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ملاقات کے دوران مشترکہ مستقبل کی پاک ۔چین کمیونٹی کو مضبوط بنانے کیلئے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پاک چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط ، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور چین کے عظیم عوامی ایوان میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ چینی بچوں کے ایک گروپ نے بھی صدر مملکت کا شاندار استقبال کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت اور چینی صدر کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی ۔
دونوں صدور نے دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت نے گفتگو کے دوران چین کے ساتھ سدا بہار تزویراتی تعاون کی شراکت داری کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا اور کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے وژن اور چینی عوام کی فعالیت کا مظہر ہے۔ صدر مملکت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت عالمی ترقی میں چین کے گہرے تعاون پر صدر شی جن پنگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت باہمی طور پر سودمند تعاون کے تصور کی روشن مثال ہے ۔ ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری 2.
صدر آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات کے موقع پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصاری راہدری سے علاقائی روابط ، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔
ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک -چین کمیونٹی مضبوط بنانے کیلئے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر بھی زوردیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت صدر شی جن پنگ کو ایک وژنری رہنما اور پاکستان کے خاص دوست کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ملاقات کے بعد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، توانائی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔ بعد ازاں چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین کے صدر شی جن پنگ ا صف علی زرداری اور صدر ا صف علی زرداری تبادلہ خیال کیا صدر مملکت نے صدر مملکت ا ملاقات کے اور چین کیا گیا پاک چین کہ پاک پر بھی
پڑھیں:
معرکہ حق میں شاندار کامیابی: فیلڈ مارشل، بلاول بھٹو ودیگر کو اعلیٰ اعزازات عطاء
معرکہ حق میں لازوال جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’ہلال جرأت‘ سے نواز دیا گیا۔ایوان صدر اسلام آباد میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت مختلف سول و عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’نشان امتیاز‘ عطاء کیا جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معرکہ حق کے دوران انتہائی مشکل وقت میں جنگ کی قیادت کی لازوال جرات، جنگی مہارت اور غیر متزلزل حب الوطنی کے اعتراف میں ’ہلال جرأت‘ سے نوازا گیا۔چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے پر ’نشان امتیاز‘ عطا کیا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ’ہلال جرأت‘ سے نوازا گیا، انہوں نے فضائی جنگ میں دشمن کی برتری کو خاک میں ملایا۔دوران تقریب صدر مملکت آصف علی زرداری نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مشیر برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو ’نشان امتیاز‘ سے نوازا۔