پاکستا ن کو جس پستی کی طرفدھکیلاگیا تھا اس میں ٹھیراؤ آنا خوش آئند ہے،نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع کے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پرغور کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہناتھاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کااشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری
اورسرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمدکی علامت ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں اور اللہ تعالی اْن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اورمحنت سے اْس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ نوازشریف کی بیٹی ہونے کے ناطے زیادہ ذمے داری محسوس کرتی ہوں، مجھ پروزیراعظم شہبازشریف کی مثالی عوامی خدمت کے حوالے سے بھی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار سے متعلق ماضی کی روایت آگے بڑھارہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
نوازشریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
لندن(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف آج پاکستان پہنچیں گے، نوازشریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔
بتایا گیا ہے کہ قائد ن لیگ نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے