بنگلادیش پریمیر لیگ ، پولیس نے فرنچائز مالک کو گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں تنخواہوں کے تنازع پر دربار راجشاہی کے مالک کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دربار راجشاہی کے مالک شفیق رحمان نے حکومت کو 10 فروری تک قسطوں میں تمام ادائیگیوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں دعوی کیا تھا کہ تمام غیرملکی پلیئرز کی گھروں کو واپسی کیلیے ریٹرن ٹکٹس کا انتظام کرلیا گیا جبکہ ریٹرن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث کئی غیرملکی کرکٹرز بنگلادیش میں پھنس گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
پشاور:رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس نے بتایا کہ رنگ روڈ کے قریب گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، جس کے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو کچلنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔