ضیا عباس اخلاق کے باعث ہمارے دلوں میں رہیں گے:محمد توفیق
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دیانت داری سے فرائض انجام دینے والے سرکاری افسران اپنے ساتھیوں کے دلوں میں ہمیشہ رہتے ہیں،ضیاعباس بھی محکمہ کھیل کے ایسے ہی افسر تھے جنہوں نے اپنی پوری سروس میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس محمد توفیق نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے محکمہ کھیل کے ڈپٹی سیکریٹری محمد ضیا عباس کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی اور ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایس او اسپورٹس علی ڈنو گوپانگ،مہتاب احمد کھوکھر،سراج الاسلام،فرزند علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کی سب سے بڑی خوبی لوگوں سے اور خاص طور پر اپنے ماتحت افراد سے اس کا میل ملاپ،اخلاق اور رویہ ہوتا ہے جو اس کے جانے کے بعد بھی اس کی محبت میں اضافہ کرتا رہتا ہے،ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ ہم نے محمد ضیا عباس کے ساتھ نا صرف کام کیا بلکہ ان سے بہت کچھ سیکھا ہے،ایس او علی ڈنو گوپانگ کا کہنا تھا کہ ضیا عباس سب سے مروت اورا خلاق سے پیش آتے تھے، خاص طور پر جونیئرز کے ساتھ ان کا برتاؤ بہت محبت والا تھا،میں نے بھی ان سے محکمہ جاتی اسرار ورموز سیکھے ہیں جو میری سروس لائف میں بہت کام آتے ہیں ،محمد ضیا عباس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں ریٹائر ہو کر ضرور جا رہا ہوں لیکن میرا دل اور میری روح یہاں اپنے دیرینہ ساتھیوں کے پاس ہی رہے گا جن کے ساتھ میں نے برسوں زمانے کے گرم سرد جھیلے ہیں،میں اپنے افسران اور اپنے ماتحت اسٹاف کی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ضیا عباس
پڑھیں:
چار جنرل نشستوں پر ظہیر عباس بانی سے نام لے آئے تھے، سلمان اکرم
فائل فوٹو۔تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمیں گزشتہ ہفتے ظہیر عباس نے بانی کی لسٹ دی تھی، اگر ابھی بہنوں کی ملاقات ہوتی ہے تو واضح ہو جائے گا لسٹ بانی نے دی ہے۔
راولپنڈی میں گورکھ پور ناکہ کے قریب گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ظہیر عباس غلط بیانی سے کام لیں گے، بہرحال آج بات واضح ہوجائے گی، معاملہ صرف پانچویں نشست کا تھا۔
انھوں نے کہا کہ چار جنرل نشستوں پر ظہیر عباس بانی پی ٹی آئی سے نام لے آئے تھے، پارٹی میں مکالمہ تھا کہ پانچویں نشست پر ورکر ہونا چاہیے، باقی تمام پارٹیوں میں ارب پتیوں کو ٹکٹس دیے گئے لیکن سب خاموش ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امید وار اعظم سواتی کامیاب ہوگئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی ف کے امید وار دلاور خان کامیاب ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کوئی فرد واحد ہماری پارٹی کے اندر فیصلہ نہیں کرتا، علی امین تک بات پہنچائی گئی لیکن کیا دباؤ تھا اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، حکومت سے بات کرنا اور بات ہے ایسا نہیں کہ ہم حکومت سے بات نہیں کرتے۔
انھوں نے کہا ہم نے حکومت سے بات کی، 2025 میں بیٹھے لیکن وہ مجبور تھے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات تک نہیں کرواسکتے۔