Al Qamar Online:
2025-04-26@02:29:34 GMT

چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چمپئن شپ کا آغاز

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2025 کے فائنل رائونڈ کا آغاز گزشتہ روز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ افتتاحی تقریب میںا سکول کے بچوں اور کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ چمپئن شپ کے آفیشل گانے، ملی نغموں اور پاکستان رینجرز پنجاب کے بینڈ نے حاضرین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کیا۔معزز مہمانوں میں ہاکی کے قومی ہیروز چوہدری اختر رسول، منظور الحسن، توقیر ڈار، شہباز احمد سینئر، طاہر زمان، آصف باجوہ، انجم سعید، دانش کلیم، کامران اشرف، محمد خالد، طارق شیخ، شیخ محمد عثمان، محمد کاشف، محمد عاصم، میاں زاہد اقبال اور بابر عبداللہ کے علاوہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری رانا مجاہد علی شامل تھے۔ سیکرٹری پی ایچ ایف نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے مسلسل تعاون پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایونٹ میں شریک ٹیموں، عہدیداروں اور منتظمین کو بھی سراہا اور کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ فائنل رائونڈ میں دس بہترین ٹیمیں شامل ہیں، جنہوں نے ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی رانڈز کے بعد قومی سطح کے مقابلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز20دسمبر 2024سے پاکستان بھر میں ضلعی سطح کے مقابلوں سے ہوا، جس میں 57 اضلاع سے 11594کھلاڑیوں نے 527 کلبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا۔ پنجاب سے چار، سندھ اور کے پی کے سے دو دو اور بلوچستان، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے ایک ایک ٹیم فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے: بیرسٹر محمد سیف

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف — فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔

بیرسٹر محمد سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار خطے میں امن و امان کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ واقعے کے پیچھے مودی سرکار کے مذموم عزائم کار فرما ہیں۔

بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ موجودہ حالات قومی اتفاق و اتحاد، سیاسی استحکام کا تقاضہ کرتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ قومی اتحاد و یگانگت کے ذریعے موجودہ صورتِ حال سے نمٹا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی قیادت میں کئی ملکوں کا "آپریشن سی اسپریٹ" کا آغاز
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات،سیکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • پہلگام واقعے کے بعد بھارت کا رویہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے: بیرسٹر محمد سیف
  • آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار سے نیچے آ گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
  • ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر