ڈپٹی کمشنر لاہورکیخلاف توہین عدالت کی درخواست، عورت مارچ کی اجازت دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور ہائی کورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس انوار حسین نے لینا غنی سمیت دیگر کی عورت مارچ سے متعلق توہین عدالت درخواستوں پر سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی۔ سرکاری وکیل نے عورت مارچ کی سیکورٹی کے لیے انتظامات سے متعلق خط عدالت میں پیش کردیا۔
خط میں کہا گیا کہ 12 فروری کو عورت مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ عورت مارچ کے شرکا کو فول پروف سیکورٹی دی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عورت مارچ کی اجازت
پڑھیں:
لاہورہائیکورٹ :شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ جسٹس صداقت علی نے شیخ رشید کی درخواست منظور کرلی۔شیخ رشید احمد اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا تاہم اب نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔وکیل نے کہا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو بیرون ملک جانے اور آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق حاصل ہے۔ایف آئی اے کے مطابق شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیئے کہ شیخ رشید کو عمرے کے لیے جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔