لاہور میں انسداد پولیو مہم جاری،اب تک 16لاکھ بچوں نے قطرےپیئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج چوتھا دن ہے، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ فیلڈ میں اب تک تقریباً 16 لاکھ بچے پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فیلڈ میں موجود پولیو ورکرز سے ملاقات کی۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ٹیلی شیٹس، مائیکرو پلان و موبائل ایپلیکیشنز استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا، پولیو مہم میں بچوں کے اندراج کا طریقہء کار و پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا ،پولیو ڈیوٹی پر مامور ٹیموں کی انتھک کاوشوں و لگن کو سراہا،پولیو ورکرز چاہے سردی ہو یا گرمی، پولیو مہم کو اپنا فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ہیں۔ڈی سی لاہور نے آئندہ بھی پولیو ورکرز کو اسی جانفشانی اور دلجمعی کے ساتھ پولیو مہم جاری رکھنے کی ہدایت کی،پولیو مہم میں کوتاہی اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ہمارا مقصد لاہور کو پولیو سے پاک کرنا ہونا چاہیے۔والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل معاونت کریں، والدین اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں، پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے محفوظ مستقبل کا ضامن ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور کے 9 مئی مقدمات میں ضمانت منسوخ ہونے پر بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
فائل فوٹولاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔
سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔
اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ کل تک عدالت میں دیں۔
دوسری جانب کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔