سیالکوٹ شہر میں 58 مقامات پر 200 کیمرے نصب ،ای چالان شروع
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سیالکوٹ میں ای چالان کا عمل شروع کر دیا گیا۔ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں 58مقامات پر 200سے زائد کیمرازنصب کر دیے گئے ہیں،آئی اے ٹیکنالوجی کی معاونت سے چالان ٹرپل سواری ،ہیلمٹ ناپہننے ،،ون وے کی خلاف ورزی پر،،سپیڈ اوور ،، دوران ڈرائیونگ موبائیل فون کے استعمال ،ون ویلنگ ،اوورلوڈنگ ،سیٹ بیلٹ نا باندھنے ،فٹ پاتھ یا زیبراکراسنگ پر گاڑی پارک کرنے اور سگنل توڑنے پر بھی چالان ہو گا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جوگاڑی چالان پے ناکرے گی لاسٹ ڈیٹ اوور ہونے کے بعد شہر میں داخل ہوتے ہی تھانے میں بند اور تب بچیں گے جب چالان جمع کروائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔