لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کیس سے بری کردیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا.

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے ذاتی شوگر ملز کے لیے نالا بنوانے کا الزام تھا، نیب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 2018 میں تحقیقات شروع کی تھی نیب ترامیم کے بعد 2024میں کیس احتساب عدالت سے اینٹی کرپشن عدالت منتقل ہوا تھا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز اینٹی کرپشن عدالت

پڑھیں:

وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

ترک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر پر ترکیے کی غیرمتزلزل حمایت کے مشکور ہیں۔

اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے میں زلزلے پر اظہار تشویش کیا اور ترک بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


متعلقہ مضامین

  • برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا:حمزہ شہباز  
  • امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا: حمزہ شہباز
  • برِصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا: حمزہ شہباز شریف
  • برصغیر کے امن سے کھلواڑ بھارت کو مہنگا پڑے گا، حمزہ شہباز
  • عالیہ حمزہ کو رہا کر دیا گیا
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • راولپنڈی‘ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
  • عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا