خام لوہے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد، سریے کی قیمت میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں توسیع کی وجہ سے سریے کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے خام لوہے اور اسٹیل کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کر دی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق خام لوہے پر 10 فیصد جبکہ اسٹیل مصنوعات پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔
تاجروں کے مطابق اس عائد کی اس ڈیوٹی کی وجہ سے خام لوہے اور اسٹیل کی قیمتوں میں 11 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی وجہ سے تعمیراتی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی شعبہ بھی مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔
ایرانی کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد جاں بحق، 16 افراد کو بچالیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی وجہ سے اسٹیل کی کے مطابق
پڑھیں:
کراچی: پیر اور منگل کو چند مقامات پر بارش کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہے گا اور شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان موجود ہے، پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔