معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں،رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی شعبے میں بنیادی اصلاحات پر عمل پیرا ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت بعض وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا
پڑھیں:
بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے: ملک محمد احمد خان
—فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں۔