جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کیلئے 9 ناموں کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے 9 ناموں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں لاہورہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے 9 ناموں کی منظوری دے دی گئی۔
حسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدراعوان، سردار اکبرعلی، جاوید اقبال وینس، سید احسن رضا کاظمی، محمد جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک محمد اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود کے ناموں کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
خیبر پختونخوا کابینہ نے پیکا ایکٹ ترامیم مسترد کرتے ہوئے آزادی صحافت کی حمایت کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس منعقد پوا۔ کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا چیریٹیز ایکٹ 2019 کے سیکشن 12 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے ویسٹ پاکستان لینڈ ریونیو رولز 1968 میں نئی ترامیم کی منظوری دی، رولز میں زمین کی حدبندی اور ناجائز قابضین کے انخلا کے لیے قواعد شامل کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے لیے 2 ممبران کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا فنڈ تنخواہوں و آپریشنل اخراجات کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔
علاوہ ازیں بی آر ٹی پشاور کے لیے ایک ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی مشترکہ قرارداد نمبر 132 وفاقی حکومت کو ارسال کرنے کی منظوری دی۔ قرارداد میں پیکا ایکٹ ترامیم مسترد کرتے ہوئے آزادی صحافت کی حمایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں سوشل ویلفیئر، سپیشل ایجوکیشن اور ویمن ایمپاورمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیے رولز آف بزنس میں ترامیم کی بھی منظور دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں