سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کرک،۔؎؎ بہادر خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پولیس اہلکاروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے حملے میں زخمیوں ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلدی صحت یابی کیلئے دعاکی اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں جلد کامیاب ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں امن کے قیام کے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیکر قومی اسمبلی
پڑھیں:
امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف
امریکا کی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد، دہشت گردی کیخلاف تعاون کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے پاکستان کو 78ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور تجارت میں تعاون کو سراہا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا، پاکستانی عوام کو 14 اگست کے موقع پر گرم جوشی سے مبارکباد پیش کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی و تجارت میں پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ اہم شعبوں میں تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور ہم اہم معدنیات، ہائیڈروکاربنز سمیت اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟،تفصیلات سب نیوز پر نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟،تفصیلات سب نیوز پر جشن آزادی پر جاری سرکاری اشتہار سے قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر غائب، سیاسی حلقوں کی تنقید معرکہ حق میں جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف، فیلڈ مارشل کیلئے ہلال جرأت کا اعزاز ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت دینے کی تقریب چیئرمین سی ڈی اے کی چہلم جلوس کیلئے فول پروف سکیورٹی ہدایت چیف جسٹس کا 26ویں آئینی ترمیم پر جسٹس منصور کو لکھا گیا جواب پہلی بار منظرِ عام پرآگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم