ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ضلعی انٹیلی جنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کو 8 فروری کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا اور درخواست مسترد کر کے تحریک انصاف کی قیادت کو بھی آگاہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور میں اہم شخصیات اور مختلف پروگارام کی سیکیورٹی کے مسائل ہیں۔ڈسٹرکٹ ایٹیلیجنس کی سفارشات پر پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی اجازت کو مسترد کردیا۔

انٹیلیجنس کمیٹی نے سفارش کی کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں، غیر ملکی شخصیات کی لاہور آمد اور مختلف پروگارام کی باعث سیکیورٹی کی حفاظت پر مامور  ہیں۔

انٹیلیجنس کمیٹی نے کہا کہ سہ ملکی کرکٹ سیریزاور غیر ملکی اہم شخصیات کی حفاظت کے لئے فوج اور رینجرز کی خدمات بھی لی گئی ہیں، سیکیورٹی وجوہات اور سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جلسے کی

پڑھیں:

تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اجلاس محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسہ اور احتجاج ہو گا۔ پانچ مئی کو کراچی میں اے پی سی، 10 مئی کو حیدر آباد  میں جلسہ ہو گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ججز کو بے توقیر کہا جا رہا ہے ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔ عوام ہمارے ساتھ  چلے ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: آج پیپلز پارٹی کا جلسہ روہڑی انٹرچینج کے قریب ہو گا
  • سندھ طاس معاہدہ کسی کو ختم کرنے کی اجازت نہیں: شاہد خاقان عباسی
  • پنجاب حکومت کا گن شوٹنگ کلب کی اجازت دینے کا فیصلہ؟
  • سنگجانی جلسہ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 21 مئی تک توسیع
  • تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کراچی میں اے پی سی، حیدرآباد میں جلسے کا اعلان
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • مجلس اتحادِ امت کا 27 اپریل کو مینار پاکستان اسرائیل مردہ باد کانفرنس کامیاب بنانے کا عزم
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دیدیا
  • سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنیکی ہدایات