بورڈ میں بڑے نام موجود، لیکن کرکٹ معاملات خراب ہیں،کامران اکمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم سلیکشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی شدید کشمکش کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ اتنی تاخیر سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان اور پھر ٹیم میں حیران کن کھلاڑیوں کی شمولیت سے سوالات کا اٹھنا ایک درست سوال ہے۔ کامران اکمل کاکہنا ہے کہ کسی کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا،سب کھلاڑی پاکستان کے ہیں ،البتہ اگر ان کھلاڑیوں کو آپ نے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں رکھنا تھا تو پھر انہیں پچھلے دوروں میں ٹیم کے ساتھ رکھ لیتے ،اتنی تنقید ہی نہ ہوتی۔سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر نے کہا کہ بورڈ کے فیصلے سجھ سے بالاتر ہیں ،کراچی میں پیڑنز ٹرافی ٹورنامنٹ چل رہا ہے،ایسی صورت میں لاہور میں “پاور ہٹرز” کیمپ لگا کر کیا ثابت کر نے کی کوشش کی جارہی ہے،کیا پیڑنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے،اس ٹورنامنٹ کی سہولیات کو دیکھ کر تو ایسا ہی دکھائی دے رہا ہے۔کامران اکمل نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پھرآپ کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے میں کھلاڑی دلچسپی نہیں رکھتے،جب آپ فرسٹ کلا س ٹورنامنٹ کے دوران لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑیوں کو “این او سی” دے دیں گے اور بنگلا دیش پریمئیر لیگ کی بنیاد پر ٹیم منتخب کریں گے،تو کون سا کھلاڑی ڈو میسٹک کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کامران اکمل
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔
پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی
ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔