مہنگائی بڑا بحران تھا،اس کی بڑھوتی میں کمی آئی، قیصر شیخ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنمامسلم لیگ (ن) قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ جہاں تک پاکستان کے ایک سال کا تعلق ہے، اکنامک فگرز سے تو کوئی انکار کر ہی نہیں سکتا مثلاً مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، یہ اعداد و شمار ادارہ شماریات کے ہیں ہم سب ان سے اتفاق کرتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 28 فیصد سے اگر دو، تین فیصد پر چلی گئی ہے، مہنگائی سب سے بڑا بحران تھا، یہ نہیں کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، مہنگائی کی جو بڑھوتی ہے اس میں کمی آئی ہے تو یہ بہت بڑی بات ہے۔
رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری نے کہا کہ میں غصہ نہیں کرتا ہوں، کبھی کبھی آپ ضبط کھو بیٹھتے ہیں، میں کوشش تو کرتا ہوں کہ غصہ نہ کروں، عمران خان نے آرمی چیف کو جو خط لکھا ہے اس کے مندرجات بتائے تو مجھے اور میرے جونیئرز کو کہا کہ آپ جائیں، مجھے انھوں نے کہا کہ آپ کا نام کلیئر نہیں ہے، مجھے نہیں سمجھ آتی کہ یہ کون لوگ ہیں جو پیچھے بیٹھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ خط لکھا جا سکتا ہے اس میں کوئی قباحت نہیں۔
تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ میرے پاس کرسٹل بال تو ہے نہیں، نہ مجھے زائچے نکالنے آتے ہیں، میں تو یہ دیکھتا ہوں کہ جو ہسٹری ہوتی ہے اسے اپنے آپ کو دہرانا ہوتا ہے، واقعات کا جو سلسلہ ہوتا ہے اگر پہلے یہی متغیرات تھے، یہی حالات تھے اور اگر کوئی کام کیا گیا ہے توکس طرح کامیاب ہوا ہے، مت بھولیں کے8 فروری کے بعد عمران خان پورے ملک میں کوئی چار لاک ڈاؤنز کی کال دے چکے ہیں جو صدا بصحرا ثابت ہوئی تھیں، اب میں کیسے مان لوں کہ ان کی کال کامیاب ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
قیصر شریف کو جماعت اسلامی لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا
جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری نے قیصر شریف کو لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ قیصر شریف کو چند روز قبل مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاء الدین انصاری نے قیصر شریف کو لاہور کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ قیصر شریف کو چند روز قبل مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور ان کی جگہ شکیل ترابی کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔