کمشنر سکھر کی گھوٹکی آمد ،اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں کورٹ روم کاافتتاح کیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت)کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی گھوٹکی پہنچے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں کورٹ روم کا افتتاح کیا، سول اسپتال کا دورہ، خراب حالت پر تشویش کا اظہار، پولیو مہم جا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر سکھر فیاض حسین عباسی نے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی ڈاکٹر سید محمد علی کے ساتھاسسٹنٹ کمشنر آفس گھوٹکی پہنچ کر کورٹ روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفتر میں کورٹ روم بنائیں، آغاز گھوٹکی سے ہوگیا یے دیگر افسران بھی فوری عمل کریں۔ بعد ازاں سول اسپتال کے دورے کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ اسپتال کی حالت حراب ہے، ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اسپتال کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں تاکہ لوگوں کو بہتر سے بہتر علاج مل سکے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ اسپتال کی بہتری کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔اس موقع پر انہوں نے ڈی ایچ او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروکار لائے جائیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی قابل قبول نہیں ہوگی،ہمارا مقصد لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے، تمام افسران کو چاہیے کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔اس موقع پر اے سی گھوٹکی امر شاکر، ڈی ایش او ڈاکٹر آفتاب، مختارکار لالا انصاف، این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر ظہیر ڈومکی و دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کورٹ روم
پڑھیں:
گھوٹکی: کینال منصوبے کیخلاف قومی شاہراہ پر 2 دھرنے جاری
— فائل فوٹوضلع گھوٹکی میں 2 مقامات پر 6 کینالز کے منصوبے کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنے جاری ہیں۔
صوبۂ پنجاب کی سرحد پر کمو ں شہید کے مقام پر تیسرے روز وکلاء کا دھرنا جاری ہے۔
دوسری جانب ڈہرکی میں قومی شاہراہ منگریو پمپ کے مقام پر چھٹے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
متنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرون سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
اس دھرنے کی وجہ سے 6 دن سے گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔
سندھ سے پنجاب جانے اور آنے والا ٹریفک معطل ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔