کراچی: درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں شدید گرمی کی لہر؛ درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان
لاہور:پنجاب میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کے نرغے میں ہے اور خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔
گرمی کی شدت بڑھنے سے گھروں دفاتر میں اے سیز کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تین روز تک بارش کا امکان نہیں ، موسم خشک رہے گا اور گرمی مزید بڑھے گی۔
دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے ۔گزشتہ روز بہاولنگر 44ڈگری رحیم یار خان بھکر 42 جبکہ کوٹ ادو اور میں 41 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔
ترجمان کے مطابق لاہور سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، منڈی بہا الدین، خانیوال، قصور، لیہ،جھنگ، حافظ آباد اور فیصل آباد میں 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم ہیں ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔