اغوا کی جھوٹی کال کرنیوالا گرفتار، چھڑوانے کیلیے آیا جعلی ایس ایچ او بھی دھرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور:
اغوا کی جھوٹی کال کرنے والا شخص گرفتار جب کہ اسے چھڑوانے کے لیے آیا جعلی ایس ایچ او بھی دھرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق غالب مارکیٹ سے پولیس کو تاجر کے اغوا کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس پر جاوید نامی شہری نے بتایا کہ میرے بھائی کو 4 سے 5 مسلح افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
کال موصول ہونے کے بعد پولیس کے پہنچنے پر کالر جاوید کے بیانات میں تضاد پایا گیا، جس پر پولیس جھوٹے کالر کو تھانے لے آئی ۔ اسی دوران کالر کو چھڑوانے کے لیے مزمل نامی شخص تھانے آگیا، جس نے اپنا تعارف ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے لاہور کے طور پر کروایا۔
پولیس کی جانب سے تصدیق کیے جانے پر ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے بھی جعلی نکلا۔
بعد ازاں جھوٹے کالر جاوید اور جعلی ایس ایچ او کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جعلی ایس ایچ او ایف آئی اے نے پولیس کو اعترافی بیان بھی دیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جعلی ایس ایچ او
پڑھیں:
کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار
رحیم یارخان کے کچے کے علاقے آباد پور میں 20 سے زیادہ مسلح ڈاکوؤں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زیادہ ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا ہے۔ مغویوں میں ظہیر، نیاز احمد، جبار اور الطاف شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور چھینی گئی بھینسوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھینسیں چھین لیں رحیم یار خان شہری اغوا کچے کے ڈاکو وی نیوز