اسٹیڈیم کی تکمیل؛ چیئرمین پی سی بی کی مزدوروں سے ملاقات، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کرنیوالے مزدوں کیساتھ کھانا کھایا اور انکی نشستوں پر جاکر ملاقات کی۔
چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 1500 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا اور انکی نشستوں پر جاکر ملاقات کی۔
اس موقع پر مزدوروں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ سلفیاں اور تصویریں بنوائیں۔
محسن نقوی نے دن رات ایک کرکے اسٹیڈیم کو تکمیل کے مراحل تک پہنچانے پر ورکرز کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم اَپ گریڈ کرنیوالے مزدور بنیں گے مہمان
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کو سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھنے آنے کی بھی دعوت دی۔
مزدوروں نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاحب آپ نے کمال کردیا، 3 ماہ قذافی اسٹیڈیم میں ہیں، اب اسٹیڈیم کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم کے معاملے پر پاکستان کو استثنیٰ، بھارت آگ بگولہ
چیئرمین پی سی بی کی خصوصی ہدایت پر مزدوروں کیلئے مٹن قورمہ، چکن روسٹ اور بیف پلاؤ کے علاوہ گرم نان، کولڈ ڈرنکس، منرل واٹر اور کشمیری چائے کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ انکی محنت پر انہیں سراہا جاسکے۔
مزید پڑھیں: اسٹیڈیم کی اَپ گریڈیشن؛ آئی سی سی سے خصوصی پاسسز کی جگہ ریونیو لیں گے
ظہرانے کے وقت ایڈوائزر عامر میر، چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر، پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ، ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نیسپاک، پی سی بی کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی اسٹیڈیم کی محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔