بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل چوہدری کو گزشتہ روز جیل افسر عمران ریاض کو گالیاں دینے پرگرفتار کیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر فیصل چوہدری کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی، گالیاں بھی دیںاس سے قبل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو کل ہوا وہ اندرونی گیٹ پر ہوا
، اس پر آج نوٹس ہوگیا ہے، عدالتی احکامات جیل سپرنٹنڈنٹ کو واٹس ایپ پر بجھوا دیے تھے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ چھپے ہوئے چلمن سے لگے ہوئے ہیں، جنہوں نے ویڈیو ریلیز کی، میرا قصور یہ ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کی گفتگو باہر بیان کرتا ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں داخلے سے روکنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری غصے میں آگئے تھے، ان کی جیل اہلکار سے تلخ کلامی ہوئی اور انہوں نیگالیاں بھی دیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے باہر فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پر مبینہ حملے کا مقدمہ، بانی پی ٹی آئی اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
فائل فوٹوکینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔
علم میں رہے کہ اس معاملے کا تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔