کل کا جلسہ صرف کس کس علاقے میں ہوگا؟ پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
تحریک انصاف نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جب کہ تحصیل اور یو سی کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا، کل انتشار اور ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ان کا گمان یہی ہے کہ مولانا عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے لیے اصولوں پر کھڑی ہے جو ساتھ چلتا ہے چلے ، ورنہ پی ٹی آئی اکیلے ہی آگے بڑھے گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دی تھی جسے ڈپٹی کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ 8 فروری کوکرکٹ میچ اور انٹرنیشل اسپیکرکانفرنس ہے، اس کے علاوہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی پر ہزاروں اہلکار تعینات کیے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا احتجاج کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔
پی ٹی آئی رہنما جنیدر اکبر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، ہم اپنی تحریک کی مضبوطی کے لیے لوگوں کو تیار کررہے ہیں، ہم ہر ضلع اور شہر میں اپنے تحریک پر کام کررہے ہیں۔
جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی تحریک کی تیاریوں سے ڈر اور خوف کا ماحول ختم کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہم اپنی تحریک پر کام کررہے ہیں، ہم روڈوں جلسوں اسمبلی ہر جگہ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے کوشش ہے کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو ساتھ لے کر چلنا ہماری خواہش تھی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی اکیلے بھی ہر فارم پر احتجاج کرسکتی ہے۔