سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے خوشخبری، گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط معطل
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کے لیے گردن توڑ بخار ویکسین کی شرط کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اب عمرہ زائرین بغیر گردن توڑ بخار ویکسین لگوائے سعودی عرب جا سکیں گے۔ سعودی محکمہ سول ایوی ایشن (ایس سی اے ڈی) نے اس حوالے سے باقاعدہ خط لکھ کر تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے۔
یہ تبدیلی سعودی عرب کے سفر کے خواہش مند زائرین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، جو ویکسین کی شرط کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، یہ اقدام سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جو ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مددگار ثابت ہوگا۔
خیال رہےکہ یہ فیصلہ سعودی حکومت کی جانب سے 7 جنوری کو کیے گئے اعلان کے بعد آیا تھا، جب گردن توڑ بخار ویکسین کو عمرہ زائرین کے لیے لازمی قرار دیا گیا تھا، اب پاکستانی عمرہ زائرین صرف پولیو ویکسین کے ساتھ سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے، جس سے ان کے لیے سفر کو آسان بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گردن توڑ بخار ویکسین کے لیے
پڑھیں:
عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام
اسلام آباد: حکومت نے عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اہم اقدام کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔
عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔
وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لیے ہدایت کی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔
ترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔