کشمیرکی آزادی ہی پاکستان کی تکمیل ہوگی‘کورنگی میں مشاعرہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کشمیر ہماری شہ رگ ہے ‘ بھارت کشمیریوں پر بدترین ظلم ڈھارہا ہے ‘ کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہوگی ‘یہ بات کراچی ادبی فورم اور الفجر فائونڈیشن کے زیراہتمام ,,یوم کشمیر،،کے موقع پرماڈل پارک کورنگی پانچ پر ,,یکجہتی کشمیرمشاعرہ،،سے کورنگی لانڈھی زکوۃکمیٹی کے سابق چیئرمین اور امن کمیٹی ضلع کورنگی کے چیئرمین رئیس احمد خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔مشاعرہ کی صدرات سینئر شاعر اختر سعیدی نے کی جبکہ مہمان خصوصی یوسی چیئرمین عبدالحفیظ،قاضی نورالاسلام اور مہمان اعزازی رئیس احمد خان ایڈوکیٹ اور انورانصاری تھے ۔مشاعرہ کی نظامت کاری کے فرائض کراچی ادبی فورم کے صدر قاسم جمال نے سرانجام دیئے ۔اس موقع پر معروف سینئر شاعر احمد خیال ،یوسف چشتی ،محمد علی گوہر ،انورانصاری اور اختر سعیدی نے اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر الفجر فائونڈیشن کے سیکریٹری ،زکوۃ کمیٹی کورنگی لانڈھی کے سابق چیئرمین اور امن کمیٹی ضلع کورنگی کے چیئرمین رئیس احمد خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہماری بھارت کے ساتھ جنگ جاری رہے گی ۔یوسی چیئرمین عبدالحفیظ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔قاضی نورالاسلام نے کہا کہ بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے کٹ مرے گا۔کراچی ادبی فورم کے صدر قاسم جمال نے کہا کہ کورنگی لانڈھی شاعر وادیب کی بستی تھی ہم دوبارہ یہاں مشاعروںکا انعقاد کرکے یہاں کی ادبی رونقوں کو بحال کرینگے ۔
کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کشمیر کی ا زادی نے کہا کہ
پڑھیں:
لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ‘عبدالجمیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کا م کا جال بچھا رہے ہیں ۔سندھ حکومت جووسائل فراہم کررہی ہے اس سے بڑھ کر کام کررہے ہیں ۔سیوریج کے مسائل نوے فیصد حل کردیئے ہیں ۔واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی کیلئے تعاون کریں۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون یونین کونسل نمبر دو اور تین میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ٹائون میونسپل کمشنر سیدامدادشاہ ،یوسی چیئرمین محمد قاسم خان ،یوسی تین کے چیئرمین نادر علی خان لودھی ،کونسلر سفیان علی خان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں آج چاروں طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں ہم دیانت داری کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔جلد لانڈھی ٹائون کراچی کا ماڈل بنے گا ۔عوام تعاون کریں ۔سولڈ ویسٹ اور واٹر کارپوریشن کو اگر بلدیاتی اداروں کے حوالے کردیا جائے تو کراچی کے پچاس فیصد مسائل خودبخود حل ہوجائینگے ۔