ملیر کی تمام شاہراہوں کی تزئین آرائش کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی ( پ ر)چیئرمین ملیرٹاؤن جان محمد بلوچ کا میونسپل کمشنرآغا سمیر،ممبران کونسل اور ڈائریکٹرپارک کے ہمراہ منزل پمپ مونومنٹ کی تزین و آرائش کے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خوبصورت یادگاریں عوام کو صحت مندانہ تفریح کا ذریعہ ہیں ‘ملیر ٹاؤن کی مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی ظاہری خوبصورتی کو بہتر سے بہترین بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ڈائریکٹر پارک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملیر ٹاؤن کی تمام مرکزی و ذیلی شاہراہوں کی گرین بیلٹ، سینٹرل آئرلینڈ اور پارکوں کی تزین و آرائش کے کام جلد مکمل کیے جائیں اور ڈسپنسریوں اور اسکولوں میں درختوں کی کٹائی اور موسمی پھولدار پودے لگائے جائیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔