کارپوریٹ فارمنگ منصوبے فوری ختم کئے جائیں،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ سے چھ نئے کینال نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے 9 فروری کو مکلی پارک سے ٹھٹہ تک اعلان کردہ پیدل مارچ کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، عبدالقادر رانٹو، عوامی تحریک ضلع ٹھٹہ کے صدر رزاق چانڈیو نے گجو، گھارو، میرپور ساکرو، بھارا، بگھاں اور وَر سمیت ضلع ٹھٹہ کے مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا۔ پارٹی اجلاسوں میں 9 فروری کے مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے علاقائی سطح پر منصوبہ بندی کی گئی۔اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے فوری طور پر ختم کیے جائیں۔ وفاقی حکومت کے ساتھ سندھ حکومت بھی کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے سندھ کو فروخت کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھیوں کو ان کے اپنے ہی وطن میں بے وطن کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کمپنیوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے دریائے سندھ سے چھ نئے کینال نکال کر سندھ کے عوام کا پانی بند کیا جا رہا ہے، جو سندھ کو ریگستان میں تبدیل کرنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث سندھ کو سالانہ اربوں ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔کوٹری بیراج سے نیچے ڈیلٹا میں پانی نہ چھوڑنے کے باعث ٹھٹہ، سجاول اور بدین کے لاکھوں ایکڑ زمین سمندر برد ہو چکی ہے۔ آبی حیات کی ہزاروں نسلیں خطرے میں ہیں، اور پانی کی مصنوعی قلت کی وجہ سے سندھ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ایسے میں چھ نئے کینال نکال کر سندھی عوام کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ کینجھر اور ہالیجی سمیت تمام آبی ذخائر کو محفوظ کیا جائے۔ ساتھ ہی انہوں نے K-IV منصوبے کو کینجھر جھیل کی تباہی کی سازش قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا اور مطالبہ کیا کہ K-IV منصوبہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عوامی تحریک سندھ کو
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی تربیلا جھیل پر پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو عمر ایوب نے خود اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگی۔
موجودہ سیاسی تناؤ، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے غیرواضح امکانات کے باوجود عمر ایوب کی یہ سرگرمی عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جن میں تنقید کا پہلو غالب ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے سنجیدہ حالات میں ایک اپوزیشن لیڈر کا یوں تفریحی مشغلوں میں مشغول ہونا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا ایسی مصروفیات عوامی نمائندوں کے منصب سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)
Post Views: 5