Jasarat News:
2025-04-25@11:50:40 GMT

وکلاء کا دوسرے روز بھی دھرنا،گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے وکلا نے ایس ایس پی کو بر طرف نہ کئے جانے پر دوسرے روز بھی سپر ہائی وے پر دھرنا جاری رکھا، ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی دھرنے میں شرکت اور وکلاء حمایت کا اعلان تفصیلات کے مطابق وکلاء کی جانب سے دوسرے روز بھی حیدرآباد بائی پاس پر دھرنا دیا گیا جس کے باعث قومی شاہراہ بائی پاس کے دونوں ٹریک گاڑیوں کی آمدرفت کے لیے مکمل بند ہوگئے کراچی سے ملک کے مختلف شہروں کو جانیوالی گاڑیوں کی لمبی قطاریں گاڑیوں میں آئل ٹینکرز، کارگو گاڑیاں اور مسافر گاڑیان شامل شاہراہ بلاک ہونے سے ملک کے اہم ترین شہروں کا ملک کے معاشی حب کراچی سے رابطہ منقطع شاہراہ بلاک ہونے سے ٹرانسپورٹر اور شہری بھی پریشان، اذیت سے دوچار وکلاء نے جمعہ کے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ چار روز قبل ایس ایس پی کے پروٹوکول کو کراس کرنے پر بھٹائی نگر پولیس نے علی رضا بوزدار نامی وکیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا جس پر وکلا اور پولیس افسران کے درمیان کشیدگی شروع ہوگئی جو اب انتہائی صورتحال اختیار کر گئی۔ وکلا کی بڑی تعداد نے سپر ہائی وے قاسم آ باد بائی بلاک کردی جس کے سبب سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ وکلا مطالبہ کر رہے ہیں کہ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ لنجار کو برطرف کیا جائے۔ وکلا دو روز تک ایس ایس پی آ فس میں زبردستی گھس کر احتجاج کرتے رہے جس پر ڈی آئی جی حیدرآباد ریجن نے وکلا کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ایس ایس پی کو تبدیل کردیا جائے گا اور خود ڈی آ ئی جی ڈسٹرکٹ بار میں آ کر وکلا کے نمائندوں سے بات کریں گے لیکن نا تو ایس ایس پی کا تبادلہ ہوا اور نہ ہی ڈی آ ئی جی نے بار میں آ کر وکلا سے ملاقات کی۔ادھر وکلاء کے احتجاج میں کراچی بار، ٹنڈوالہیار، میرپورخاص ٹنڈومحمدخان، مٹیاری، جامشورو، اور دیگر اضلاع کے بار کونسل کے نمائندے اور وکلاء نے بھی شرکت کی جبکہ جمعہ کو حیدرآباد سمیت دیگر اضلاع میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ کورٹ میں پیش کئے جانے والے قیدیوں کے مقدمات کی سماعت بھی نہیں ہوسکی امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، سیکریٹری حنیف شیخ ،قومی عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے سربراہ زین شاہ ودیگر نے وکلاء کے دھرنا میں اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی اور اپنی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ایس پی گاڑیوں کی روز بھی

پڑھیں:

کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان

کراچی سٹی کورٹ — فائل فوٹو

متنازع نہروں کے خلاف سندھ بار کونسل کی صوبے بھر میں ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

سٹی کورٹ میں چوتھے روز بھی تالہ بندی جاری رہی اور قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا۔

کنال منصوبہ:حکومت کا وکلاء کا مطالبہ تسلیم کرنے کا فیصلہ

خیرپور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔

سٹی کورٹ میں سیکڑوں کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
  • متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاج، 40 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں
  • کراچی: متنازع نہروں کیخلاف وکلاء کا احتجاج آج بھی جاری
  • کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی
  • پیپلز پارٹی اور لیگی وزرا کے ایک دوسرے پر الزامات سچ پر مبنی ہیں، شوکت یوسفزئی
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔ عمر ایوب
  • شبمن گِل اور سارہ ٹنڈولکر نے راہیں جدا کرلیں؟
  • متنازع کینالز کے معاملہ پر دھرنا، رانا ثنا اللہ اور شرجیل میمن نے وکلا کو ملاقات کیلئے بلا لیا
  • بلوچستان ہائیکورٹ نے بی این پی کے کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا
  • 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے آج بھی گواہوں پر جرح نہ ہوسکی