Jang News:
2025-08-01@18:38:35 GMT
صدر زرداری چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورۂ چین مکمل کر کے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔
دورے کے دوران صدرِ مملکت نے چینی صدر شی جن پنگ اور پریمیئر لی چیانگ سے ملاقاتیں کیں۔
صدر آصف زرداری نے ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
آصف علی زرداری نے چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مُختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پر ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان2 اگست سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان 2 تا 3اگست کو پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈاکٹرمسعود پیزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد ہو گا جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ،سینئر وزراء اور دیگراعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔(جاری ہے)
اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر مسعود پیز شکیان صدرمملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ایران کے صدر کی حیثیت سےڈاکٹرمسعود پیزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آخری مرتبہ 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط مستحکم ہوں گے۔\932