صوابی میں پی ٹی آئی کا طاقتور سیاسی مظاہرہ، جلسے کی تیاریوں کا عمل مکمل
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
صوابی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج صوابی میں ایک بڑا سیاسی جلسہ کرے گی، جس کی تیاریوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج تیار کر لیا گیا ہے، اور پنڈال میں 8 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جلسے کی سکیورٹی کے لیے 1400 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
جلسے میں پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی رہنما کارکنوں سے خطاب کریں گے، اور پشاور کے مختلف حلقوں سے مقامی قیادت کی زیر نگرانی قافلے صوابی پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے یوم سیاہ کے حوالے سے کہا کہ صوابی میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں، اور وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی جلسے کیلئے اجازت کی درخواست، رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیا
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست دائر کرنے سے پہلے داد رسی کمیٹی سے رجوع نہیں کیا گیا۔ اس لئے درخواست قابل پیشرفت نہیں۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں جلسے کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی 5 اگست کو مینار پاکستان گراونڈ پر جلسے کرنے کی اجازت کیلئے درخواست کا معاملہ، ہائیکورٹ کے رجسٹرارآفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست دائر کرنے سے پہلے داد رسی کمیٹی سے رجوع نہیں کیا گیا۔ اس لئے درخواست قابل پیشرفت نہیں۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں جلسے کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں ڈپٹی کمشنر، کمشنر، آئی جی پولیس کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے۔ لیکن ابھی جلسے کیلئے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔ جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کو جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کرنے یا پھر متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دے۔