پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ 

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جو اسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔

وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات میں بات دلیل سے ہوتی ہے، وزنی دلیل مخالف کی بھی ہو تو مانی جاتی ہے، یہ یک طرفہ طور پر مذاکرات سے دوڑے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے کارکردگی پر عوام کے دل جیتے، ایک سال پہلے حالات دیکھ لیں آج مہنگائی کم اور اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ سے اوپر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم یوم تعمیر اور ترقی منا رہے ہیں اور وہ یوم احتجاج اور فساد منا رہے ہیں، کارکردگی میں ہم سے مقابلہ کریں، لائیں سامنے کے پی میں 13 سال کی کارکردگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ گالی دیتے ہیں، گالی نہیں چلتی تو یہ فساد کرتے ہیں، آج بھی پشاور سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں، ہے کوئی نئی یونیورسٹی جس کی ان لوگوں نے بنیاد رکھی ہو۔

طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج سعودی عرب ہم سے مطمئن ہے، مغرب نے پاکستان پر اعتماد کیا، آج یہاں چیمپئنز ٹرافی شروع ہو رہی ہے، ہم اس تعمیر و ترقی کو جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: طلال چوہدری کہنا ہے کہ کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی ایک اور مثال سامنے آگئی۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر کا کوئی مصدقہ ذریعہ موجود نہیں۔

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطے میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔

پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کردیا۔ بھارتی چینل نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ’’افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش (ISIS) جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے‘‘۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ مبینہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی اور داعش خراسان کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں حصہ لیا۔

پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی۔ وزارت کے مطابق یہ من گھڑت خبر ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے غیر مصدقہ ذرائع سے شائع کی اور دیگر بھارتی اداروں نے بھی بغیر کسی تصدیق کے اسے پھیلایا۔

وزارتِ اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

پاکستانی مؤقف کے مطابق بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے، اور اپنے گودی میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی اور دہشتگردی کو ہوا دی جاسکے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • افغان طالبان نے جو لکھ کر دیا ہے ، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کے پاس کوئی بہانہ نہیں بچے گا: طلال چوہدری
  • پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
  • افغانستان کے ساتھ مؤثر مکینزم تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری
  • طورخم بارڈر آج افغان شہریوں کی واپسی کے لیے کھول دیا جائیگا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی
  • پاکستان کا اصولی موقف دنیا اور افغانستان نے تسلیم کیا، طلال چودھری
  • افغان طالبان سے مذاکرات میں پاکستان کا مؤقف لکھ کر مان لیا گیا ہے، طلال چوہدری
  • پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا