ٹرمپ کا کینیڈا پر قبضے کی باتوں میں حقیقت ہے، جسٹن ٹروڈو
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا پر قبضے کی باتوں میں حقیقت ہے۔
کینیڈین وزیراعظم کاروباری اور تجارتی شخصیات سے بند کمرہ اجلاس میں بات کررہے تھے کہ اس دوران غلطی سے ان کی گفتگو لاوڈ اسپیکر پر نشر ہوگئی جس میں انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا پر قبضے کے بیان پر بات کرتے ہوئے سنا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا کی ریاست بن جائیں، ٹیرف ختم کردیں گے، ٹرمپ کی کینیڈا کو پیشکش
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کی معدنیات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، اس کے لیے سب سے آسان راستہ کینیڈا کو امریکا میں ضم کرنا ہے اور اس بات میں حقیقت ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم کے دفتر سے اس پر مزید تبصرہ نہیں کیا گیا ہے البتہ اجلاس میں موجود شخصیات میں سے کچھ نے اس گفتگو کی تصدیق کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
America Donald Trump JUStin trudeau جسٹن ٹروڈو کینیڈا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو کینیڈا
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی لگانے کی دھمکی دے دی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر میئر واشنگٹن ڈی سی نے امیگریشن حکام کے ساتھ تعاون نہ کیا تو وفاقی حکومت نیشنل ایمرجنسی نافذ کر کے دارالحکومت کو براہِ راست کنٹرول میں لے لے گی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ بائیں بازو کے ڈیموکریٹس میئر موریئل بوسر پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ وفاقی اداروں کو غیر قانونی مقیم افراد کی معلومات فراہم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے تعاون نہ کیا تو واشنگٹن ڈی سی میں جرائم بڑھ جائیں گے۔
میئر موریئل بوسر کا مؤقف ہے کہ میٹروپولیٹن پولیس غیر قانونی تارکین وطن کے ڈیٹا کو امیگریشن حکام کو نہیں دے گی۔ تاہم ٹرمپ نے عوام اور تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کے ساتھ ہیں اور ضرورت پڑنے پر نیشنل ایمرجنسی نافذ کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی 50 ریاستوں میں نیشنل گارڈز عام طور پر گورنرز کو جوابدہ ہوتے ہیں، لیکن واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ براہِ راست امریکی صدر کے ماتحت ہے۔