عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر جی ڈی اے کا سندھ بھر میں یوم سیاہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی:
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے جعلی انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر سندھ بھر میں یومِ سیاہ منایا گیا۔
کراچی کے سات اضلاع سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کی پریس کلبز پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر جعلی انتخابات، دریائے سندھ پر نئی کینال نکالنے، پیکا قوانین، مہنگائی، بے روزگاری اور امن و امان کی خراب صورتحال کے خلاف نعرے درج تھے، شرکاء نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید نعرے بازی کی۔
جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا کہ سندھ کے عوام نے مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے جعلی انتخابات کے خلاف دوبارہ اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ عوام کے مسترد شدہ لوگ ایوانوں میں بیٹھ کر عوام کے مفاد کے خلاف فیصلے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری ملک کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، فارم 47 کے ذریعے حکومت بنا کر ریکارڈ دھاندلی کی گئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں کو زبردستی شکست دلوائی گئی۔ زبردستی مینڈیٹ چھیننے والوں نے 26ویں ترمیم میں بھی جعلسازی کی، جس سے آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جج بھی سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ مقرر کیے جا رہے ہیں، لیکن عوام اب سارا ماجرہ سمجھ چکی ہے۔ متنازعہ پیکا قوانین کا نفاذ آزاد صحافت کی آواز دبانے کے مترادف ہے، عوام دشمن پیکا قانون فوری طور پر مسترد کیا جائے۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ عوام کا حق چھین کر حکومت بنائی گئی، لیکن عوام اپنے حق کے لیے پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ بار کونسل انتخابات: دونوں بڑے پینلز کے امیدواروں نے نشستیں جیت لیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-7
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سندھ بار کونسل کے انتخابات میرپورخاص ڈویژن میں مکمل ہوگئے، دونوں بڑے پینلز کے امیدواروں نے ایک ایک نشست جیت لی۔ میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر اور سانگھڑ کے وکلاء نے بڑی تعداد میں حقِ رائے دہی استعمال کیا تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کے انتخابات میں میرپورخاص ڈویڑن کے تینوں اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر سمیت ضلع سانگھڑ میں مجموعی طور پر 1515 ووٹرز اہل قرار دیے گئے، جن میں سے 1359 وکلا نے اپنا قیمتی ووٹ کاسٹ کیا۔ میرپورخاص کی نشست پر دو مضبوط امیدوار آمنے سامنے آئے یو۔آ?ی۔ایس۔ٹی۔پی پینل کے ایڈووکیٹ ماما ہاشم لغاری اور فرینڈز پینل کے ایڈووکیٹ ممتاز جروار کے درمیان کانٹے دار مقابلے کے بعد ماما ہاشم لغاری نے 782 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی، جبکہ ان کے مدمقابل ممتاز جروار نے 544 ووٹ حاصل کیے۔ دوسری جانب سانگھڑ کی نشست پر کانٹے دار مقابلہ فرینڈز پینل کے ایڈووکیٹ الطاف حسین جونیجو اور یو۔آ?ی۔ایس۔ٹی۔پی پینل کے نند کمار گوکلانی کے درمیان ہوا۔ الطاف جونیجو نے 668 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جب کہ نند کمار گوکھلانی دس ووٹ کے فرق سے 558 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ انتخابات کے دوران وکلاء کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ میرپورخاص، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، شہدادپور اور ٹنڈو آدم سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے بھرپور شرکت کی۔ پولنگ کا عمل پْرامن اور منظم طریقے سے مکمل ہوا۔