ملک بھر میں جنوری کے دوران صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں، دستاویز
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
فوٹو فائل
ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت کی سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر میڈیکل ٹیسٹ 15.16 فیصد تک مہنگے ہوئے۔
دستاویز میں کہا گیا کہ جنوری میں کلینک مزید 4.
اس میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں ڈینٹل سروسز مزید 2.22 فیصد تک مہنگی ہوگئیں، ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے دوران اسپتال مزید 0.36 فیصد تک مہنگے ہوگئے، گزشتہ ایک سال کے دوران اسپتال 13.09 فیصد تک مہنگے ہوئے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ جنوری کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 0.52 فیصد تک مزید اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران ادویات 17.48 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔ ایک ماہ میں ہر قسم کی صحت سہولیات 1.27 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنوری کے دوران فیصد تک مہنگے فیصد تک مہنگی مہنگی ہوگئیں کی سہولیات
پڑھیں:
مستونگ: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
— فائل فوٹومستونگ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق لیویز اہلکار انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔