ہمارے لب سی دیے گئے لیکن میری زبان بولے گی، شیر افضل مروت کی صوابی جلسے میں للکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کی جانب سے سائیڈ لائن کیے گئے سینیئر رہنما شیر افضل مروت صوابی جلسہ عام میں پھٹ پڑھے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جب اسٹیج پر تقریر کے لیے آئے تو شیر افضل مروت بھی ان کے ساتھ اسٹیج پر پہنچے اور اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ ہم برے لوگ ہیں برے وقتوں میں کام آتے ہیں۔ اچھے وقتوں میں اچھے لوگوں نے ہمارے لب سی دیے ہیں لیکن میری زبان بولے گی۔
واضح رہے کہ پارٹی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے خلاف زبان کھولنے پر پارٹی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
شیر افضل مروت نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان اکرم راجا جیسے لوگوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا تھا۔
شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی بھی کوشش کی تھی تاہم سابق وزیراعظم نے ان سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پھٹ پڑے سلمان اکرم راجا شوکاز نوٹس شیر افضل مروت صوابی جلسہ علی امین گنڈاپور عمران خان للکار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پھٹ پڑے سلمان اکرم راجا شوکاز نوٹس شیر افضل مروت صوابی جلسہ علی امین گنڈاپور وی نیوز شیر افضل مروت
پڑھیں:
پنجاب دفعہ 144 نافذ، جلسے اور ریلیاں ممنوع، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان و خطبے کے لیے محدود
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اس دوران ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیاں، احتجاج، دھرنے اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
عوامی اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر مکمل پابندیمحکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔
اسی طرح اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال، اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی تقسیم پر بھی سختی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
استثنیٰ حاصل سرگرمیاںحکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق، شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
علاوہ ازیں، سرکاری فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکار اور عدالتی کارروائیاں بھی اس فیصلے کے دائرہ کار میں نہیں آئیں گی۔
فیصلے کی وجہ اور مدتترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام اور انسانی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی 8 نومبر تک نافذالعمل رہے گی، اور اس دوران لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں