صارم قتل: 2کم عمرنوجوانوں سمیت5افرادزیرحراست
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صارم کا قاتل اب تک نہ پکڑا جاسکا تاہم اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے فلیٹ سے دو کم عمر نوجوانوں سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں صارم کے مبینہ اغوا اور قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے فلیٹ میں سرچ آپریشن کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔