Jasarat News:
2025-11-20@23:10:04 GMT

عبدالوحید قریشی خدمت خلق کا استتعارہ تھے،مقررین

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عبدالوحیدقریشی کردار وگفتار میں یکساں اور خدمتِ خلق کااستعارہ تھے وہ ہر طبقہ فکر میں محترم اور مقبول تھے، ان کا انتقال محض جماعت اسلامی نہیں حیدرآباد کا نقصان ہے وہ بلند اخلاق وکردار کے حامل اوردلوں پہ حکمرانی کرتے تھے، ان جیسی شخصیت کا خلا آسانی سے پ±ر نہیں ہوگا،ان خیالات کا اظہار حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عبدالوحید قریشی کی یاد میں تعزیتی جلسہ سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کی جبکہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جے
یوپی کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹوایڈووکیٹ، سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید، بلدیہ حیدرآباد کے ڈپٹی میئر اور پیپلز پارٹی کے رہنما صغیر قریشی، پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ،ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی صلاح الدین، ایم پی اے صابر حسین قائم خانی، سابق وزراءسندھ نواب راشد علی خان، زاہد بھرگڑی، مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر انصاری، جے یو آئی سندھ کے رہنما مولانا تاج محمد نائیوں، جے یو آئی (س) کے رہنما عبدالواحد خان سواتی،مرکزی مسلم لیگ کے رہنما خالد سیف، سابق سٹی ناظم حیدرآباد حاجی معین شیخ، سابق نائب ناظم سٹی قدیر ناغڑ، سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس غلام ربانی،عبدالمعید شیخ ایڈوکیٹ، شیعہ علماءپاکستان کے صوبائی رہنما سید معظم شاہ جہانیاں، جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امراءمشتاق احمد خان، عقیل احمد خان، جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ اور مرحوم کے بڑے صاحبزادے ابوالاعلیٰ عارف نے بھی خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ عبدالوحیدقریشی نے سید مودودی رحمہ اللہ کے نظریات کو شعوری طور پر سمجھا اور اللہ کی رضا کے لیے خدمتِ خلق کا راستہ اختیار کیا انہوں نے بھائی چارگی، اتحاد اور دعوتِ دین کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اپنی اولاد اور رشتہ داروں کو بھی اس کام سے منسلک کیا وہ ان کے مشن کو جاری رکھے گی۔ انہوں نے صحت وتعلیم کے میدان میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالوحید قریشی بلند اخلاق کے حامل اور حیدرآباد کی مقبول ترین رہنما تھے ،انہوں نے مختلف مسالک کو یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، لسانی فسادات کے موقع پر امن و محبت کے پیامبر بن کر قابل قدر کام کیا۔ اسد اللہ بھٹو نے خطاب میں کہا کہ وحید قریشی ہر ایک کے کام آتے تھے انہوں نے اپنی ذات اور خاندان کے لیے کچھ جمع نہیں دکھی انسانوں کی خدمت کی وہ سادگی کا مرقع تھے۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ نفسانفسی کے اس دور میں کوئی اپنے لیے نہیں دوسروں کے لیے سوچے یہ معمولی بات نہیں، عبدالوحید قریشی کے پیچھے سید مودودی کی فکر ودعوت اور جماعت اسلامی کی تنظیم تھی، انہوں بلدیہ کی تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت اسکولز کے قیام اور معیارکی بہتری میں بھی نمایاں کام کیا۔ضلعی امیر حافظ طاہر مجید نے کہا کہ آج حیدرآباد شہر ایک ایسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے جو جماعت اسلامی کے لیے ہی نہیں بلکہ وہ شہر حیدرآباد کے قائد تھے یہاں پر تمام مکتبہ فکر کے اور جماعتوں کے رہنما ¶ں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے۔
مقررین

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی حیدرآباد کے کے رہنما انہوں نے کے سابق کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا اجتماع عام خیر کا سبب بنے گا، علامہ ہشام الٰہی ظہیر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور/اسلام آباد/کراچی(نمائندگان جسارت+اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ہونے والے مینار پاکستان میں اجتماع پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ اس طرح کے دعوتی، تربیتی وتعمیری اصلاحی اجتماعات امت کے لیے خیر کا سب ہوتے ہیں ۔انہوں نے مینار پاکستان پر 21.22.23کو ہونے والے جماعت اسلامی کے اجتماع کو خوش آئند قرار دیا امید ظاہر کی یہ اجتماع لوگوں میں اچھے اثرات مرتب کرے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے کراچی کے صدر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے عظیم الشان اجتماع کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔کراچی سکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اس اجتماع کا لوگوں کو مقصد اسلامی فکر دینا ہے ،مسلم لیگ ق اور چودھری شجاعت حسین ہمیشہ ملک میں ہر خیر کے کام میں اپنا تعاون پیش کرتے ہیں ،ہم امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو اس اجتماع پر اپنی جانب سے مکمل تعاون یقین دلاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں اس اجتماع سے لوگوں کوخیر کی باتیں حاصل ہوںگی ۔مزید برآں ممتاز کالم نگار اہلحدیث رہنما عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر اور مسلم پرویز سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے اجتماع عام کو اہل پاکستان کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ دینی اجتماعات سے لوگوں میں ایمانی جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔عمران احمد سلفی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ ہمارا مکمل تعاون حاصل ہوگا اور اس اجتماع میں لاہور سے اہلحدیث سے وابستہ افراد بھی بھر پور شرکت کریںگے، نیکی بھلائی کے امور میں ہمارا بھرپور تعاون حاصل ہوگا ۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • محمد علی مرزا کیس: اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل ،سماعت ملتوی
  • جماعت اسلامی کا 3 روزہ ’بدل دو نظام‘ اجتماع  کیا ہے؟
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام امید کے نئے چراغ روشن کرے گا: حافظ نعیم
  • راولپنڈی میں بنو قابل آئی ٹی کورسزکی تقریب
  • جماعت اسلامی کا اجتماع عام خیر کا سبب بنے گا، علامہ ہشام الٰہی ظہیر
  • جماعت اسلامی اجتماع، بدل دو نظام
  • حیدرآباد: نورانی بستی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • بنگلا دیش کا سیاسی بحران؛ جماعت ِ اسلامی کا ابھرتا ہوا کردار
  • سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز
  • شاہ محمود قریشی کی کامیاب سرجری ہوئی، مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، تحریک انصاف