قاضی احمد میں وکلا کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
قاضی احمد( نمائندہ جسارت) ایس ایس پی حیدرآباد۔فرخ لنجار کی جانب سے حیدرآباد کے وکیل کے کی جانے والی بداخلاقی اور بلاوجہ ایف آئی آر درج کرنے والے عمل کے خلاف تعلقہ بار قاضی احمد کے وکیلوں کا عدالتی کاروائیوں کا بائیکاٹ کرکے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور قومی شاھراہ پر دھرنا دے کرپولیس انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی اسموقع پر وکیل رھنماء الطاف حسین رند حفیظ الرحمن جونو غلام اللہ مری الھبخش چانڈیو اشتیاق مہر عابد انڑ نیاز حسین جتوئی علی گل کھورکھانی علی گوھر مہر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ ایس ایس پی حیدرآباد کو عہدے سے ہٹانے تک وکلاء کی یہ تحریک جاری رہے گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔