کارکن، اثاثہ، تجاویز کی روشنی میں ترقی کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں: چودھری شافع
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چوہدری ظہور الٰہی شہید اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے خدمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا، ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔`ہم انہیں کی سیاست کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، اپنے دور اقتدار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے الزام تراشیوں کی سیاست نہ کریں ان کے دور میں جو ہوتا رہا عوام سب جانتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ہماری شناخت ہے، پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط اور منظم کرنا ہے۔ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی تجاویز کی روشنی میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انڈسٹریز و سرمایہ کاری پنجاب چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت چیف آرگنائز ر ڈاکٹر امجد نے کی۔ ڈاکٹر امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ورکرز ہماری جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پارٹی ورکرز پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے سپاہی ہیں جو عوامی خدمت کے سفر میں پاکستان مسلم لیگ کے دست و بازو ہیں۔ ہم انشاء اللہ بہت جلد اضلاع کے دورے کریں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیدران اور پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ کے
پڑھیں:
پاکستان کا جھنڈا جلانے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سمی دین بلوچ نے پاکستان کا جھنڈا جلانے کی تردید کی ہے، تاہم ایسا کرنے والی کارکن کا تعلق بلوچ یکجہتی کمیٹی سے ہی تھا۔
یہ بھی پڑھیں بلوچستان: بی این پی مینگل کا بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت میں مختلف مقامات پر احتجاج
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بات کرنے کا مقصد فرد نہیں بلکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مقاصد کو آشکار کرنا تھا، ان لوگوں کو آگاہ کرنا مقصود تھا جو کہتے ہیں بی وائی سی پرامن احتجاج کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہاکہ حکومت نے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، کوئٹہ کی ترقی ہماری ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ کوئٹہ پراجیکٹ کے منصوبوں میں تاخیر ٹھیکیداروں کی وجہ سے ہوئی، جو کمپنی یا ٹھیکیدار ٹائم لائن یا معیار کو برقرار نہیں رکھتے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو اب بہتر بنانے کا وقت آگیا ہے، ترقیاتی عمل میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کرنے پر وزیراعظم کے شکر گزار ہیں، صوبے کے لوگ اس عمل پر پاکستان کے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ موجود غنڈوں کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے، کمشنر کوئٹہ
وزیراعلیٰ نے کہاکہ مانگی ڈیم پر کام جاری ہے، اور تکمیل سے کوئٹہ میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچ یکجہتی کمیٹی پرچم نذر آتش سرفراز بگٹی سمی دین بلوچ وزیراعلیٰ بلوچ وی نیوز