ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز کی، فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔

 نائب وزیراعظم نے غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز کو انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔

سعودی عرب کا ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، پاکستانی بھی متاثر ہونگے

 اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سر زمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے، پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 وزیر خارجہ نے اس معاملے پر غور و خوض کیلئے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کیلئے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔

ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفتوں پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آسٹریلوی ہائی کمشنر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات، قیادت کو سزائیں سنانے کے عمل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز سےملاقات کے دوران 26 ویں آئینی ترمیم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سزائیں سنانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد میں آسٹریلیا کے ہائی کمشن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے 31 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی اور بیرسٹر گوہر نے نیل ہاکنز کو ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آئین اور قانون کی بالادستی کی بحالی کے لیے پی ٹی آئی کی کوششوں پر روشنی ڈالی، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی حالت زار پر بھی گفتگو کی، جس کے باعث عدلیہ کو عملی طور پر ایگزیکٹو کے تابع بنا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بڑے پیمانے پر سزائیں سنانے کے عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا جن میں قانون کے تقاضے پورے کیے بغیر فیصلے سنائے جا رہے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن نے بتایا کہ ہائی کمشنر نے ایک مستحکم، جمہوری اور خوش حال پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی حمایت کا اعادہ کیا۔

نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا حکومت پاکستان پر مسلسل زور دیتا رہے گا کہ وہ جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کو پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق برقرار رکھے۔

ہائی کمیشن کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ آسٹریلیا پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں سے سفارتی سطح پر باقاعدگی سے رابطے رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
  • ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • آسٹریلوی ہائی کمشنر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ملاقات، قیادت کو سزائیں سنانے کے عمل پر تبادلہ خیال
  • محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد کا دورہ مصر: صدر،  اعلیٰ حکام سے دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • مشرق وسطیٰ کے امریکی ئمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اسرائیل پہنچ گئے
  • سعودی سفیر کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • کراچی، آصفہ بھٹو سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیم، صحت اور خواتین کی فلاح پر تبادلہ خیال
  • چیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال