کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پاک بحریہ کی امن مشقوں 2025 کے تیسرے روز امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشترکہ سمندری خطرات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے میری ٹائم سیکیورٹی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ میں شریک معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس مکالمے کا مقصد میری ٹائم سیکیورٹی کو لاحق خطرات سے آگاہی فراہم کرنا اور بلیو اکانومی کے فروغ پر زور دینا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے، کیونکہ عالمی معیشت کا زیادہ تر انحصار سمندری تجارت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سمندری تجارت کا تحفظ تمام اقوام کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور ایک طاقتور بحریہ ہی سمندری راستوں کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک بحریہ علاقائی سلامتی اور عالمی امن کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

 آئی ایم ایف نے جائزہ مشن پاکستان بھیجنے کی تردید کر دی

انہوں نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوامل عالمی منظرنامے کو تیزی سے بدل رہے ہیں، اور بحری شعبے میں درپیش روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بحرِ ہند میں دنیا کے 50 فیصد تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں، اور ان وسائل کا تحفظ عالمی معیشت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے سمندری تحفظ اور تجارت کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عالمی کاوشوں پر زور دیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وزیر دفاع کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے

دوحہ(ویب ڈیسک)پاکستان کے محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیر سے آئی بی ایس ایف کے تحت قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔

چیمپئن شپ کے لیے قومی اسکواڈ محمد آصف کے علاوہ عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر، سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد، شاہد آفتاب اور اسجد اقبال شامل ہیں۔قومی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • کینیڈین وزیرِاعظم نے ٹیرف مخالف اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
  • ٹیرف مخالف اشتہار پر امریکی صدر سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیر اعظم
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
  • اینٹی ٹیرف اشتہار پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی، کینیڈین وزیرِاعظم