مریم نواز کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
مریم نواز کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نواز شریف، مریم نواز اور پوری ن لیگ کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہوئی کیونکہ مریم نواز کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک عمران خان کا ہے اور 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی لیکن پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے واضح کیا کہ جب تک عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام کی طاقت سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی پی پی نبیل گبول نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد پر مریم نواز شریف صاحبہ آپ کا بہت شکریہ۔
نبیل گبول نے کہا کہ میری درخواست پر آپ نے تحصیل علی پور کی تین یونین کونسلوں میں میرے گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی اور آپ نے سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی وہاں بھیجا۔
رہنما پی پی پی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا کہ مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں۔