ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز ، 7 خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
راولپنڈی : ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا اور دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا ، آپریشن میں 3 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
دوسرا خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے،علاقے میں خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کی بیخ کنی کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکورٹی فورسز
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔