انٹر بورڈ کراچی؛ چیئرمین اور سیکریٹری کے عہدے سے فارغ کیے گئے افسر سے گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی:
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی انتظامیہ نے اپنے سابقہ سیکریٹری امیرحسین قادری سے ان کے زیر استعمال بورڈ کی ملکیتی گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کردیا۔
واضح رہے کہ امیر حسین قادری کے پاس کچھ عرصے تک چیئرمین بورڈ کا بھی چارج رہا تاہم بغیر این او سی غیر ملکی دورے کے سبب کنٹرولنگ اتھارٹی نے پہلے ان سے چیئرمین کے عہدے کا اضافی چارج واپس لیا اور ازاں بعد انھیں سیکریٹری بورڈ کے عہدے سے ہٹاکر ان کے اپنے ڈپارٹمنٹ کالج ایجوکیشن رپورٹ کرادیا گیا۔
ادھر بورڈ حکام کی جانب سے ان کے زیراستعمال 3 مختلف گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا کیا گیا ہے، بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری شہیر وقار کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 30 جنوری کے ایک خط کی روشنی میں آپ کو بورڈ سے محکمہ کالج ایجوکیشن رپورٹ کرایا جاچکا ہے تاہم آپ کے زیر استعمال س2014، 2016 اور 2004 ماڈل کی تین گاڑیاں موجود ہیں لہزا ان گاڑیوں کو بورڈ کے ٹرانسپورٹ سیکشن کے حوالے کردیا جائے تاکہ بورڈ کے دفتری امور میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بورڈ کے
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کے لیے کیوں ملتوی ہوئے؟
بلوچستان میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا انعقاد 22 اپریل سے 20 مئی تک شیڈول تھے، لیکن گزشتہ شب بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ان امتحانات کو 3 ہفتوں تک ملتوی کردیا جبکہ امتحانات کو ملتوی کرنے سے متعلق کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین بلوچستان بورڈ محمد اسحاق نے صوبے بھر میں متوقع انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اعلامیے کے مطابق اس ضمن میں نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کردیا جائے گا۔
دوسری جانب بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن، سینیئر ایجوکیشنل اسٹاف ایسوسی ایشن، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن(آئینی)،وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن اور جونیئر ٹیچر ز ایسوسی ایشن نے چیئرمین بورڈ کی غیر قانونی تعیناتی کیخلاف انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
ان تنظمیوں کے مطابق ایپکا سمیت محکمہ تعلیم سے وابستہ تنظیمیں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 2019 کے برخلاف چیئرمین کی تعیناتی کے خلاف ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گی۔
اپنے احتجاج کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مذکورہ تنظیموں نے میٹرک کے پیپرز کی مارکنگ بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے مطابق چیئرمین بورڈ کی تعیناتی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ ان کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کی منسوخی تک جاری رہےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایپکا ایف ایس سی ایف اے بائیکاٹ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میٹرک