سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی میڈیکل رپورٹس آگئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، توقع ہےکہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔نیوزی لینڈکیخلاف بولنگ کے دوران پسلیوں میں تکلیف کے باعث حارث رؤف گراؤنڈ سے باہر چلےگئے پی سی بی کا کہنا ہےکہ  حارث رؤف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور  ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینےکے نچلی طرف کھنچاؤ ہے۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ  احتیاطی تدبیر کے طور پر فاسٹ بولر 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پسلیوں میں تکلیف کے باعث اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلےگئے تھے۔بولنگ کے دوران اپنے ساتویں اوور میں حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف ہوئی جس پر وہ اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلےگئے۔ حارث کے جانے کے بعد سلمان آغا نے حارث رؤف کا اوور مکمل کیا۔خیال رہے کہ حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی پی سی بی

پڑھیں:

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں، غم میں بدل گئیں

پاکستان شوبز کی اداکارہ ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔

عید کے پہلے دن جو جوڑا خوشی سے مسکراتا نظر آیا تھا، وہ اب گہرے غم میں ڈوب چکا ہے۔ ماورا اور امیر کا پیارا پالتو کتا ’یوگی‘ صرف دو سال کی عمر میں ہی انہیں ہمیشہ کےلیے چھوڑ گیا۔

عید کی رونقوں کے درمیان آنے والا یہ صدمہ دونوں اداکاروں کے لیے ناقابل برداشت ثابت ہوا۔ ماورا نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے۔ اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ۔ میرے گولڈن بوائے...میرے یوگی...لو یو...‘‘

https://www.instagram.com/reel/DKpE-QWCQkV/

امیر گیلانی نے بھی جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا، ’’آج ہمارے دل کا ایک ٹکڑا ہم سے جدا ہوگیا۔ میرا بہترین دوست یوگی، جلد ملیں گے۔‘‘ انہوں نے یوگی کی پیدائش (6 جون 2023) اور وفات (8 جون 2025) کی تاریخوں کا بھی ذکر کیا۔

https://www.instagram.com/p/DKpDOwVo38K/

دونوں اداکاروں نے یوگی کے ساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جو اس بات کی گواہ ہیں کہ یوگی ان کی زندگی کا کتنا اہم حصہ تھا۔ یوگی کی اچانک موت نے ان کی عید کی تمام خوشیاں غم میں بدل دیں، جس کے بعد انہوں نے مزید کوئی عید کی پوسٹ شیئر نہیں کی۔

سوشل میڈیا پر بھی یوگی کی موت پر صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے لکھا کہ پالتو جانوروں کو کھونا اپنے بچے کو کھونے جیسا ہوتا ہے۔ وہیں کچھ صارفین نے یوگی کی مختصر عمر پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

ماورا اور امیر کے مداحوں نے انہیں تسلی دیتے ہوئے پیار بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔ کئی صارفین نے گزشتہ عید پر یوگی کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر کو یاد کیا اور اس پیارے پالتو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • جب مِیرا جینز کے بجائے اسکرٹ پہن کر آگئیں؛ جاوید شیخ نے سنایا دلچسپ قصہ
  • فضل الہٰی نے پشاور کے تمام فیڈرز زبردستی آن کردیے، سسٹم اوور لوڈ، سپلائی معطل
  • یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15طالبعلم جاں بحق
  • عید کا تیسرا دن؛ کراچی میں جانوروں کی قیمتیں آدھی ہو گئیں، منڈیاں  ویران
  • یورپین چیمپئنز اسپین کو شکست، پرتگال نے دوسری بار نیشنز لیگ ٹائٹل جیت لیا
  • ماورا حسین اور امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں، غم میں بدل گئیں
  • ماورا اور امیر کی عید کی خوشیاں سوگ میں بدل گئیں
  • شو چھی لیانگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں
  • کولمبیا میں صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
  • محمد عباس کے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدے میں توسیع