پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی کی قیادت میں فیڈریشن کے وفد نے ورکر یونین آف پورٹ قاسم کی شاندار کامیابی پر یونین کے صدر اور جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ سے ملاقات کی، مبارکباد پیش کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ورکر یونین آف پورٹ قاسم نے پورٹ قاسم ڈاک لیبر بورڈ کے ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 1183 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل پورٹ قاسم ہاربر ڈاک ورکر یونین محض 290 ووٹ حاصل کر سکی۔ اس شاندار کامیابی نے مزدوروں کا ایک بار پھر ورکر یونین آف پورٹ قاسم پر مکمل اعتماد ثابت کر دیا ہے۔
اس موقع پر غلام مرتضیٰ تنولی نے کہا کہ یہ کامیابی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورکر یونین آف پورٹ قاسم مزدوروں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
اس ملاقات میں فیڈریشن کے دیگر اراکین، جن میں نور اللہ، محمد اشتیاق، ذیشان احمد اور سجاد احمد شامل تھے، نے بھی حسین بادشاہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یونین مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین فیڈریشن مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہبود کے لیے ہمیشہ یونین کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ورکر یونین ا ف پورٹ قاسم مزدوروں کے کے لیے اور ان

پڑھیں:

نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نہروں کا منصوبہ رکوانے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کا موقف اصولی طور پر تسلیم کرلیا۔ 

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے، یہ فتح وفاق، جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ہے۔

جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم

وزیراعلیٰ سندھ نے 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں سندھ کا کیس بھرپور انداز میں رکھیں گے، 2 مئی کو نہروں کا معاملہ واپس ہو جائےگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھ کے پانی کا ایک قطرہ کسی کو نہیں دیا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون
  • نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
  • ایم راشد کی ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدے پرترقی، روڈن انکلیو کے سی ای او کی ایم راشد کی ترقی پر مبارکباد
  • حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • جے این یو طلباء یونین انتخابات کی صدارتی بحث میں پہلگام، وقف قانون اور غزہ کا مسئلہ اٹھایا گیا
  • کیا پاکستان میں یکم مئی عام تعطیل کا دن ہوگا؟
  • اسٹیبلشمنٹ فیڈریشن کو ون یونٹ نظام نہ بنائے: لیاقت بلوچ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • ایران میں قتل کیے جانے والے پاکستانی مزدوروں کے ورثا کیا کہہ رہے ہیں؟
  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم