مقبوضہ کشمیر پولیس کا نشے میں لائن آف کنٹرول پار کرنے والے کو حراست میں لینے کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) مقبوضہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی ضلع راجوری میں 40 سالہ عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق عبدالرحمان کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے سیری گاﺅں سے ہے جس سے راجوری پولیس تھانے میں تفتیش کی گئی ہے.
(جاری ہے)
برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“کے مطابق پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پچھلے سال نوشہرہ سیکٹر میں مسلح دراندازی کی متعدد کوششیں ہوئیں اس لیے عبدالرحمان کو پاکستانی حکام کے سپرد کرنے سے پہلے ان سے مکمل پوچھ گچھ ضروری ہے ہندوستان کی تقسیم سے قبل نوشہرہ کشمیر کے میرپور ضلع کی بھمبر تحصیل کا حصہ تھا جہاں سے عبدالرحمان کو حراست میں لیا گیا ہے . پولیس افسر نے الزام عائد کیاکہ جموں خطے کے پونچھ، راجوری، کٹھوعہ اور ڈوڈہ اضلاع میں درانداز بھیج کر یہاں مسلح حملے کروا ئے جارہے ہیں اور گزشتہ چند برسوں کے ان اضلاع میں فوج پر درجنوں حملے کیے گئے جن میں متعدد فوجی اہلکار مارے گئے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
لاہور:
یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے 333 گروپ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے کہا کہ میرے گھر پر فائرنگ کرنے والے کا نام کاشف چوہان ہے جس کا تعلق 333 گروپ سے ہے۔
رجب بٹ کے مطابق کاشف چوہان نے پہلے گاڑی تبدیل کی اور موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کی، فائرنگ بیرون ملک بیٹھے شہزاد بھٹی نے کروائی۔
یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے بارے میں پولیس بھی سب جانتی ہے، دوسری جانب پولیس نے رجب بٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے، گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تاحال کچھ نہیں پتہ، رجب بٹ نے ویڈیو میں جو نام لیے ہیں اس کا علم نہیں۔
TagsShowbiz News Urdu