وزیر قانون کا پیکا ایکٹ میں تبدیلی کے لیے اتفاق رائے کی ضرورت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پر نظرثانی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام اسٹیک ہولڈرز اس بات پر متفق ہوں تو اس قانون کو دوبارہ جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
وزیر قانون نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات اس سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون میں کسی بھی تبدیلی کا اختیار پارلیمنٹ کو حاصل ہے، اور اگر تمام فریقوں کا اتفاق ہو جائے تو پیکا ایکٹ میں ترمیم کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ پیکا ایکٹ 23 جنوری کو قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا، جس کا مقصد سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا تھا۔ یہ قانون متنازعہ بن چکا ہے، اور مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر اعتراضات بھی سامنے آ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) معروف کرکٹ براڈ کاسٹر اشیش رائے نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا، جیسے نسل پرستی کے دور میں غیرسفید فارم ٹیمیں جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم کسی مقابلے میں شرکت کرتی ہے تو کھیل کی روح کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے۔
اشیش رائے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے حکم پر غیراخلاقی رویہ اپنانے کا کہا۔ یہ سراسر منافقت ہے کہ آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز، ایم سی سی سے درخواست ہے کہ کرکٹ کے میدان میں کشیدگی کو روکیں۔
Post Views: 6