چیمپیئنز ٹرافی کی کراچی آمد، طلبہ نے سیلفیاں بنائیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کراچی:
چیمپیئنز ٹرافی ملک گیر دورے پر کراچی پہنچ گئی، مقامی نجی درسگاہ میں ٹرافی کی رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق طالب علموں نے ٹرافی کو دیکھ کر بھرپور جذبات کا اظہار کیا، پرجوش نعرے لگائے اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔
مزید پڑھیں؛ نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔ میزبان ٹیم کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ کراچی میں ہوگا۔
ایونٹ میں بھارت کے ساتھ کھیلے جانے والے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی
پڑھیں:
بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
ایشیا کپ کے دوران ہاتھ نہ ملانے کے تنازع کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے حوالے سے سخت موقف اختیار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوریہ کمار یادیو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گے۔ یادیو کا کہنا ہے کہ ٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے درمیان تنازع نے ایشیا کپ کو پہلے ہی شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اتوار کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے واقعے نے معاملہ مزید کشیدہ کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی دھمکی بھی دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہا کہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔ سیاست کو کھیل میں گھسیٹنا اس کی اصل روح کے خلاف ہے۔ امید ہے کہ آنے والی فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں وقار اور شائستگی کے ساتھ منائیں گی۔ ایشیا کپ کے مستقبل کے حوالے سے معاملات تاحال غیر یقینی ہیں اور اس حوالے سے آئندہ چند روز انتہائی اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔