کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر ایسوسی ایشن رانا اعجازکی قیادت میں گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح سے ملاقات کی اور کویت کے یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا۔
گورنر آفس میں ہونیوالی اس ملاقات میں صدر کے پی ایف اے نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
رانا اعجاز کا کہنا تھا کہ کویت اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔ بطور بردار اسلامی ملک پاکستانیوں کے دلوں میں کویت کیلئے خاص محبت ہے اور کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن اس محبت کو آنیوالی نسلون تک منتقل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
صدر کے پی ایف اے نے کویت کی ترقی اور مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی نمایاں خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور گورنر فروانیہ کو بتایا کہ کورونا کے بعد سے میڈیکل کے شعبے میں پاکستانی پروفیشنلز کی ایک کثیر تعداد کویت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ کارپوریٹ سیکٹر، انجینئرنگ اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی پاکستانی نمایاں ہیں۔
گورنر فروانیہ الشیخ عذبی الناصر الصباح نے کے پی ایف اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کویت پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ گورنر کا کہنا تھا کہ کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن دونوں ملکوں کے درمیاں عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے کیلئے مثبت انداز میں کام کررہی ہے۔ ایسی سرگرمیوں کیلئے گورنیٹ کا تعاون دستیاب رہے گا۔
قبل ازیں صدر کے پی ایف اے کی جانب سے تنظیم کی نئی کابینہ اور ممبران کا گورنر سے تعارف کرایا تو الشیخ عذبی الناصر الصباح نے محمد ثاقب آفتاب کو سینئر نائب صدر، خالد امین، غلام شیبر ، انجینئر محمد شفیع خان اور محمد طاہر بشیر کو نائب صدر، محمد عمران کو جنرل سیکرٹری اور حافظ وجیہہ الحسن کو سیکرٹری خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ گورنر فروانیہ نے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران اور دیگر زمہ داران کو بھی مبارکباد پیش کی۔
صدر کے پی ایف اے رانا اعجاز نے ملاقات میں شریک صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی حافظ حفیظ الرحمن، صدر مسلم سینٹر (ن) میاں محمد ارشد ، قائمقام صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی شہزاد الرحمان اور چیف کوآرڈینٹر پاکستان بلڈ ڈونرز ایسوسی ایشن نعمان اسلم گھمن کا بھی گورنر فروانیہ الشیخ عضبی الناصر الصباح سے خصوصی تعارف کرایا۔
ملاقات کے اختتام پر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر الشیخ عضبی الناصر الصباح کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ گورنر الشیخ عضبی الناصر الصباح کی جانب سے بھی کے پی ایف اے کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صدر کے پی ایف اے گورنر فروانیہ الناصر الصباح

پڑھیں:

 محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

 لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •  محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے سندھ پلگرم ویلفیئر آرگنائزیشن کا وفد ملاقات کررہاہے
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی قریب، ایف اے اے کا نیا آڈٹ جنوری میں متوقع
  • امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی میں بڑی پیشرفت
  • پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی پر اہم پیشرفت
  • لاڑکانہ: سندھ بار ایسوسی ایشن کے رہنما ایڈووکیٹ اطہر سولنگی کی امیر صوبہ کاشف سعید شیخ سے وفد کے ساتھ ملاقات ، ایڈووکیٹ نادر علی کھوسو ، قاری ابوزبیر جکھرو بھی موجودہیں
  • اسلام آباد: مہمند ڈیم ہائیڈروپاور منصوبے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کے بعد پاکستان اور کویت کے نمائندے دستاویز دکھارہے ہیں
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا
  • مہمند ڈیم منصوبے: پاکستان اور کویت کے درمیان 2.5 کروڑ ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط