Daily Ausaf:
2025-05-29@03:55:21 GMT

انمول بلوچ کی شادی کس سیاستدان کے بیٹے سے ہونے جارہی ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔

جہاں ان دنوں، کبریٰ خان، نیلم منیر اور ماورا حسین کی شادی کے خوب چرچے رہے وہیں اب ایک اور اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، جبکہ یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh)


ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انمول بلوچ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہنے والے معروف صنعتکار کے بیٹے سے شادی کرنے جارہی ہیں۔ اور ان کے دولہا کا نام عمیر بیگ ہے جو سابق وزیر اور بزنس مین کے بیٹے اور معروف بزنس گروپ ’’بیگ گروپ‘‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh)


واضح رہے کہ اب تک اداکارہ انمول بلوچ کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انمول بلوچ کے بیٹے

پڑھیں:

سینئر سیاستدان اختر حسین رضوی انتقال کر گئے

سٹی 42 : سینئر سیاستدان سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی انتقال کر گئے ۔ 

 سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی ، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے سسر اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی عمران رضوی کے چچا تھے۔  سید اختر حسین رضوی کی نماز جنازہ آج 26 مئی 2025 بروز سوموار رات 10:30 بجے مومن پورہ قبرستان لاہور میں ادا کی جائے گی۔

 سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی کی عمر 78 سال تھ، وہ دل اور جگر کے عارضوں میں مبتلا تھے۔ ان کا تعلق تحصیل پسرور کے قصبہ چونڈہ سے تھا۔ 

آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد

اختر حسین رضوی 5 بار ممبر صوبائی اسمبلی اور 2 بار چیرمین بلدیہ چونڈہ منتخب ہوئے ۔ وہ سابق سیشن جج سید اعجاز رضوی اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب تجمل رضوی کے بھائی ، عون رضوی عرف بوبی شاہ کے والد تھے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • بیٹوں نے 90 سالہ والد کی دوسری شادی کی خواہش پوری کردی
  • سونیا حسین اداکاری چھوڑ دیں گی؛ مستقبل کا منصوبہ بھی بتادیا
  • سونیا حسین کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے خوبیاں بتادیں
  • آڈیشن دینا تھا، دل دے بیٹھی؛ اداکارہ سارہ کی ہدایتکار سے عشق کی روداد
  • سابق شوہر اور ان کی اہلیہ سے اچھے تعلقات ہیں: ماہرہ خان
  • صبا فیصل کا کرونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف
  • نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی پیشگوئی حرف بہ حرف پوری؛ اداکارہ بھی حیران
  • بھارتی پراکسیز نے نابالغ فاطمہ بلوچ کو پاکستان کے خلاف لانچ کردیا، حقائق آشکار
  • سینئر سیاستدان اختر حسین رضوی انتقال کر گئے
  • نیلم منیر سے متعلق 9 سال قبل کی گئی پیش گوئی جو سچ ثابت ہوئی